Top Storiesاردونمایاں مضامین

کیا سعودی حکومت حج اور عمرہ کے بدلے ٹورازم کریگی؟ احمد رفیق اختر کا رد

مصنف آفرین بیگ

ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں ایک پروفیسر احمد رفیق اختر فرما رہے کہ سعودیہ حکومت اب حج اور عمرہ کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتی اور مکّہ کو ٹورسٹ ریزورٹس کی طرح کھولا جائے گا ۔

پروفیسر احمد رفیق اختر صاحب صوفی ہیں اور تصوف کے پیروکار ۔ صوفیانہ عقیدہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ یا روحانی سچائیوں کو انسان اپنی انفرادی بصیرت کے ذریعے جان سکتا ہے ۔۔۔ نہ کہ قرآن ، مطالعہ سنت یا استدلال کے ذریعے ۔ تو توحید پرست سعودیہ سے انکا اختلاف فطرتی اور عقیدے کا بغض ہے ۔۔۔ 

مکّہ مسجد الحرام کعبہ جب سعودیوں کے پاس آیا تو  28،000 مربع میٹر پر محیط تھا اور آج 750،000 مربع میٹر پر پھیلا ہوا ہے ۔ آج 30 لاکھ مسلمان ایک وقت باجماعت نماز پڑ سکتا ہے ، جو پہلے 50،000 سے زیادہ جمع نہیں ہو سکتے تھے ۔ 

اکیلے بادشاہ عبداللہ نے 26$ بلین ڈالرز کی توسیع کی اور سعودی حکومت نے منصوبوں کے لیے زمین دینے والوں کو بدلے میں  35.5$ بلین ڈالر کا معاوضہ دیا ۔۔۔

مدینہ منورہ میں روزہ رسول آج 400,500 مربع میٹر پر محیط ہے ۔ جس میں پہلے صرف 17،000 نمازیوں کی گنجائش تھی ، آج 15 لاکھ نمازی بیک وقت نماز پڑھ سکتے ہیں ۔

 بادشاہ سعود نے 6,033 مربع میٹر اِضافہ کیا ،اور بادشاہ فیصل نے 35,000 مربع میٹر اِضافہ کیا ، بادشاہ خالد نے 43,000 مربع میٹر اِضافہ کیا ، اور بادشاہ فہد اور بادشاہ عبداللہ نے دنیا کی سب سے بڑی توسیع کی ۔۔۔ صرف مسجد کے ارد گرد کی 250 چھتریاں 143،000 مربع میٹر رقبے پر محیط ہیں ۔ 

 صرف اس سال 2021 میں کورونا کے دوران چار ماہ میں تقریبا 7.5 ملین افراد نے عمرہ ادا کیا اور مکہ مکرمہ کی جامع مسجد میں نماز ادا کی ۔

خادم الحرمین الشریفین بادشاہ سلمان نے بارہا پختہ اور پرعزم بیان دئیے ۔۔۔

٢٠١٨ میں بادشاہ سلمان نے کہا ” اللّٰہ تعالٰی نے مملکت کو دو مقدس مساجد کی خدمت سے نوازا اور عزت دی ، اور اپنے مہمانوں کا خیال رکھنا ، انہیں حفاظت اور راحت و سکون فراہم کرنا ، جب سے شاہ عبدالعزیز نے اس کی بنیاد رکھی ہے ، اور اس کے بعد آنے والے تمام بادشاہوں نے اس کی تمام تر توجہ اور دیکھ بھال کی ۔

 ہم ایسا کرتے رہیں گے ، جیسا کہ ہمیں گہرا یقین ہے کہ حجاج ، عمرہ کرنے والوں اور دو مقدس مساجد کے زائرین کی خدمت کرنا ہمارا فرض ہے اور یہ ایک بڑا اعزاز ہے ربّ العزت کی طرف سے ، جس پر ہمیں بے حد فخر محسوس ہوتا ہے ۔

٢٠١٧ میں بادشاہ سلمان نے کہا “مملکت کو فخر ہے کہ اسلام کی دو مقدس مساجد سعودی سرزمین پر ہیں ۔  اور یہ لقب خادم الحرمین الشریفین مملکت کے حكموران کے پاس ہے بانی بادشاہ عبدلعزیز کے وقت سے ۔ 

ضرورت نہیں سعودیوں کو جو مکّہ کو ٹورزم کے لیے کھولا جائے ۔۔۔ وہ پورے ملک کو جدید اور صف اول کا ملک بنا رہے ہیں ۔۔۔ جہاں پوری دنیا سے لوگ آئیں گے دبئی کی طرح ۔۔۔ پچھلے پندرہ سالوں سے ہر سال اپنے ستر ہزار بچوں کو امریکہ ، کینیڈا اور یورپ بھیجتے ہیں مفت تعلیم پر ، تاکہ ملک کی بنیاد مضبوط ہو ۔ ملاحظہ فرمائیے ۔۔۔۔

٨٠٠ بلین ڈالرز کا جدید ریاض 

سعودی عرب نے آئندہ دہائی میں ریاض کو نئی شکل دینے اور اسے مشرق وسطیٰ کے اعلی معاشی ، سماجی اور ثقافتی مرکز میں تبدیل کرنے کے لیے SR3 ٹریلین (٨٠٠ بلین ڈالر) کا منصوبہ شروع کیا ہے , جدید انڈسٹریل زون کے ساتھ ۔۔۔ جو دنیا بھر کے لیے  آفاقی قوت بنے گا ۔۔۔

٨ بلین ڈالرز قدیعہ 

 ریاض سے تقریبا ایک گھنٹے کی مسافت پر واقع  Qiddiya قدیعہ 334 مربع کلومیٹر کی سائٹ پر تعمیر کیا جا رہا ہے ۔ جو کہ ڈزنی ورلڈ (Disney World) ہے۔ اس میں سکس فلیگس تھیم پارک ئے ، فارمولا ون (Formula One) ریسینگ ، موٹر اسپورٹس ، Jack Nicklaus گولف کورس، ثقافتی تقریبات اور vacational family homes شامل ہوں گے ۔ پورے خلیج کی عوام ٹورزم کے لیے جہاں آئے گی ۔۔۔

  قدیعہ سعودی عرب کی ایکونومی میں 4.5$ بلین ڈالر کا حصہ ڈالے گا ، جس میں تقریبا 25،000 افراد کو نوکری ملے گئی ۔۔۔

٥٠٠ بلین ڈالرز کا نیوم

 ٥٠٠ بلین ڈالر کی ترقی میں سمارٹ ٹاؤنز اور شہر ، روبوٹک طرز زندگی , فلائنگ ٹیکسی ، بڑا مصنوعی چاند , بندرگاہیں اور انٹرپرائز ایریاز ، ریسرچ سینٹرز ، یونیورسٹیز ، کھیل اور تفریحی مقامات اور سیاحتی مراکز شامل ہوں گے ۔

٢٣ بلین ڈالرز کا بادشاہ سلمان پارک

بادشاہ سلمان پارک دنیا کا سب سے بڑا شہری پارک ہو گا جو 16 مربع کلومیٹر سے زائد میں پھیلا ہوا ہے . جو  ہائڈ پارک لندن سے پانچ گنا بڑا اور سینٹرل پارک نیو یارک سے چار گنا بڑا ۔ 

اس کے علاوہ ۔۔۔

اد دیریہ شہر 17$ بلین ڈالر کا ۔

جدہ اکنامک سٹی 20$ بلین ڈالر کی ۔

نالیج اکنامک سٹی 2۔22$ بلین ڈالر کی ۔

اعمالہ کا تصور دنیا کے سب سے بڑے فلاح و بہبود اعتکاف کے لیے جو  3,800 کیلومیٹر اسکوائر پر پھیلا ہوا ۔۔

ریاض میٹرو 23$ بلین ڈالر ۔

جدہ میٹرو 60$ بلین ڈالر ۔ 

مکّہ میٹرو 16$ بلین ڈالر ۔ 

ان ممتاز میگا پراجیکٹس کی تکمیل پر ، ریاست سعودیہ ہر سال بیرون ملک تفریح ​​پر خرچ ہونے والے 20 بلین ڈالر میں سے ایک چوتھائی اپنے ملک میں محفوظ رکھنا چاہتی ہے ۔

یہ جدید خوبصورت اور منفرد انفراسٹرکچر اور سعودی ترقی یوٹیوب پر ملاحظہ فرائیے ۔

ہم اللہ رب العزت کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے مملکت توحید کو ایک مخلص ، نیک و صالح ، خدا ترس اور دور اندیش قیادت سے نوازا ہے ۔