رائے : سعودی کی ترقی سے نفرت و حسد کی وجہ

Date:

صفی الرحمن ابن مسلم فیضی بندوی

انہیں سعودی کی ترقی سے نفرت و حسد ہے ، دلیل ; اچھی خبر پہ خاموشی اور اگر کچھ شیطانی میڈیا بری خبر  اڑا دے تو یہ بھی انہیں کی طرح  لے اڑتے ہیں ۔

سعودی عرب محمدی مشن کی طرف  رواں دواں

کچھ رضاخانی اور رافضی نما اخوانی سعودی عرب کے تعلق سے اخبارات اور شوشل میڈیا پہ بے بنیاد الزامات اور توحید دشمن ملک بتا کر لوگوں کے درمیان غلط شبیہ پیش کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ، جیسے چور چوری کرکے خود ہی چور چور  چلاتا کہتا ہوا بھاگتا ہے کہ لوگ یہ نہ سمجھیں کہ وہی چور ہے ، اسی طرح یہ توحید اور  مملکة توحید سے بغض رکھنے والے ، ان بے بنیاد خبروں کے ذریعہ لوگوں میں  یہ بھرم  ڈالنا چاہتے ہیں ،کہ سعودی عیاش اور توحید دشمن ہیں ، یعنی سعودی آٸیزیشن کے ذریعہ جب سعودیوں کو  کام پہ لگایا جا رہا ہے ، تاکہ بیکاری سے  بچا کر ترقی کی راہ  پہ لگایا جاٸے  ، اور اس کے نتیجے میں کچھ بوڑھے غیر ملکیوں  کو ان کے اھل و عیال میں بھیجا جا رہا ہے ، تو اس چڑھ میں سعودی عرب پہ عیاشی کا لیبل لگا کر غلط تصویر پیش کر کے اپنی دشمنی کی آگ کو ٹھنڈا کر رہے ہیں ، قبروں ، درگاہوں کی خاک چھاننے والے ، ان پر رکوع و سجود میں گرنے والے ، ان سے استغاثہ و استعانت طلب کرنے والے ، مردوں سے وسیلہ طلب کرنے والے ،خمینی کا برتھ ڈے منانے والے ، سعودی عرب جو ان کی سخت مذمت کرتا ہے اور یہاں کے علما ٕ کے سب سے زیادہ  لکچرز  توحید کی اہمیت اور شرک کی مذمت پہ ہو تے ہیں   تو انھیں یہ توحید دشمنی دیکھاٸی دیتی ہے ، کیونکہ یہ ان کے شرکیہ اعمال سے بغاوت ہے ، ان کے شرک سے لوگ توبہ کرکے توحید کی راہ اختیار کر رہے ہیں ، ان کے گھورکھ دھندے جو اسلام کے نام پہ چل رہے تھے مندے پڑ رہے ہیں ، نذر و نیاز کے نام پہ جو عوام کو لوٹتے تھے ،  سعودی عرب سے جب توحید لے کر آتے  ہیں ،تو  ان کی  شرک کی دکانوں پہ تالا لگادیتے ہیں ، تو یہ انھیں توحید کا دشمن کہتے ہیں ۔

اور کچھ اخوانی بیچارے بڑے پیارے انداز سے  کہتے ہیں ، ہمیں سعودیہ سے محبت ہے  اس لٸے ہم تنقید کرتے ہیں ، واہ جناب! کیا میل ہے محبت اور تنقید کا ، اصلاً

انہیں سعودی کی ترقی سے نفرت و حسد ہے ، دلیل ; اچھی خبر پہ خاموشی اور اگر کچھ شیطانی میڈیا بری خبر  اڑا دے تو یہ بھی انہیں کی طرح  لے اڑتے ہیں ۔

ابھی حال ہی میں شاہ سلمان بن عبد العزیز کے فرمان پر حکومت نے  خلائی تحقیقات اور امن مقاصد کے لیے سائنس کے شعبے میں  تحقیقات کرنے کا معاہدہ طے کیا ہے۔

تدریسی امارت کو بڑھانے کیلٸے ابھی چند روز قبل 4 کروڑ سعودی ریال مختص کیا گیا جس میں 120 مدارس کی تعمیر کی جاٸے گی ۔ وغیرہ

ان تمام ترقیاتی خبروں کو چھپاکر سعودی شبیہ کو خراب کر نا اپنا  مسلکی فریضہ سمجھتے ہیں ۔

مگر الحمد للہ اس کا  اثر مخلصین پر بالکل نہیں پڑتا ۔

ہماری دعا ہے  یا الٰہ العلمین سعودی حکومت محمدی مشن کیطرف  ہمیشہ رواں دواں رہے اور اللہ کی مدد ان کے شامل حال رہے ۔ آمین

Share post:

Related

Latest

OPINION: Controversial Qatari Deal—Millions Sent to Hamas with Israel’s Support

by Abdul-Aziz Al-Khames Prime Minister Netanyahu's strategy was to allow...

OPINION: Why Saudi Arabia and Arabs Not Firing Missiles At Israel?

by Umar Shariff Hamas doesn't listen to Saudi advice or...

OPINION: Protecting One, Oppressing Another—Germany’s Moral Dilemma

by Turki AlOwerde It is crucial to note that the...

OPINION: The Tale of Two Ideologies—Iran and Muslim Brotherhood

  The Muslim Brotherhood’s rule—unlike that of Khomeini—was short-lived.  In early...